ٹوکیو: روس اور یوکرین کے درمیان طویل عرصے سے جاری جنگ کے سبب دنیا بھر میں توانائی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے، جس کی وجہ سے حکومتیں ایسے اقدامات کو ترجیح دے رہی ہیں کہ جس سے ان کے عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سلسلے میں جاپانی حکومت گھرانوں اور کاروباری اداروں سے دسمبر سے بجلی بچانے کی اپیل کررہی ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی فراہمی کی صورت حال کی پیشگوئی ممکن نہیں ہے۔ Russia-Ukraine War Impact on Japan
واضح رہے کہ سات برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت جاپان نے سردیوں کے موسم میں بچت کے لیے عوام سے اس طرح کی درخواست کی ہے۔ حکام کو توقع ہے کہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیاں تین فیصد کی ریزرو پاور سپلائی کی صلاحیت کی شرح کو حاصل کر لیں گی، جو ملک بھر میں مستحکم فراہمی کے لیے کم از کم درکار شرح ہے۔ تاہم، مائع قدرتی گیس کی خریداری کی لاگت بدستور زیادہ ہے۔ وہ روس کے یوکرین پر حملے کو زیادہ لاگت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔