اردو

urdu

ETV Bharat / international

Meta Cuts Jobs میٹا نے گیارہ ہزار سے زائد ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا - Meta latest news

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے 11 ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا کمپنی نے یہ کارروائی کمپنی کی آمدنی میں کمی کے بعد کی ہے۔ میٹا کی ملازمتوں میں کٹوتی گزشتہ ہفتے ٹویٹر کی جانب سے کی گئی ملازمین کی برطرفی کے بعد ہوئی ہے۔ Meta Cuts Jobs

Facebook parent Meta cuts 11,000 jobs, slashes 13% of its workforce
فیسبک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے گیارہ ہزار سے زائد ملازمین کو نوکری سے نکالا

By

Published : Nov 9, 2022, 5:43 PM IST

نئی دہلی: فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے 11 ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا کمپنی نے یہ کارروائی کمپنی کی آمدنی میں کمی کے بعد کی ہے۔ Meta Cuts Jobs میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے آج ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ میں میٹا کی تاریخ میں کچھ مشکل ترین تبدیلیاں شیئر کر رہا ہوں۔ میں نے اپنی ٹیم کے سائز کو تقریباً 13 فیصد کم کرنے اور اپنے 11,000 سے زیادہ باصلاحیت ملازمین کو کمپنی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Meta layoffs

اتنے بڑے پیمانے پر ملازمین کی برطرفی سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی بڑے بجٹ میں کٹوتی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ کمپنی کو یہ قدم ڈیجیٹل اشتہارات کی آمدنی میں تیزی سے سست روی کی وجہ سے اٹھانا پڑا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ برطرف کیے جانے والے ملازمین کو کمپنی کی جانب سے 6 ہفتوں کی بنیادی تنخواہ دی جائے گی۔ کمپنی نے کہا کہ ملازمین کو چھ ماہ کے لیے صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Meta Planning Layoff ٹوئٹر کے بعد اب میٹا سے بھی بری خبر، ملازمین کو نکانے کا منصوبہ

میٹا کی ملازمتوں میں کٹوتی گزشتہ ہفتے ٹویٹر کی جانب سے کی گئی برطرفی کے بعد ہوئی، جس میں کمپنی نے ایلون مسک کو فروخت کرنے کے بعد تقریباً 50 فیصد افرادی قوت میں کمی کی۔ اب اسنیپ چیٹ کے متعلق یہ خبر آرہی ہے کہ کمپنی اپنی افرادی قوت میں 20 فیصد کمی کرنے والی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details