نیویارک:میٹا (فیس بک) نے رازداری کے مقدمے کے اصولی تصفیہ کے لئے رضامندی کا اظہارکیا ہے جس میں کیمبرج اینالیٹیکا سمیت تیسرے فریق کو صارفین کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی دینے کے لئے جرمانہ مانگاگیا ہے۔Facebook Agrees to Settle Privacy Lawsuit
گارجین کی رپورٹ کے مطابق، مقدمے کے حل کے لئے ابھی مالی شرائط کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سان فرانسسکوکی ایک وفاقی عدالت نے اس کارروائی کو 60 دنوں کے لیے روکنے کا حکم دیا جب تک کہ مدعی اور مدعا علیہ دونوں تحریری تصفیہ کو حتمی شکل نہیں دیتے۔