اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine War یوکرین کے کیف اور میکولائیو میں دھماکے کی اطلاع - میکولائیو علاقے میں دھماکوں کی اطلاع

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ آج صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف اور میکولائیو علاقے میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔ explosions reported in mykolaiv region

یوکرین کے کیف اور میکولائیو میں دھماکے کی اطلاع
یوکرین کے کیف اور میکولائیو میں دھماکے کی اطلاع

By

Published : Jan 14, 2023, 2:10 PM IST

کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف اور میکولائیو علاقے کے رہائشیوں کو سنیچر کی صبح دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ یوکرینی اشاعت زارکالو نیدیلی نے اطلاع دی ہے کہ کیف کے علاقے کے بوچا شہر کے ساتھ ساتھ زاپوریزیا کے یوکرینی کنٹرول والے علاقے اور کئی دیگر حصوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یوکرین کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی وزارت کے فضائی حملوں کے اعداد و شمار کے مطابق، یوکرین کے زیر کنٹرول زاپوریزیا علاقے کے حصوں پر ہفتے کی صبح فضائی حملوں کی وارننگ کے بعد حملہ کیا گیا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دسمبر میں کہا تھا کہ اس وقت ملک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو 100 فیصد تک بحال کرنا تقریباً ناممکن ہے، جس کے نتیجے میں بیشتر شہروں میں بجلی کی کٹوتی کرنی پڑ رہی ہے۔

یوکرین کی توانائی کمپنی یاسنو (ڈی سولیوشنس) کے سربراہ سرگئی کوولینکو نے بدھ کے روز کہا کہ کیف کو جنتی بجلی کی ضرورت ہے ، اس کی 60 فیصد بجلی مل رہی ہے۔ روس کے کریمین پل پر دہشت گردانہ حملے کے دو دن بعد گزشتہ سال 10 اکتوبر کو روس نے یوکرین کے بنیادی ڈھانچے پر حملے شروع کر دیے، جس کے ساتھ پورے یوکرین میں بجلی، دفاعی صنعت، فوجی کمانڈ اور مواصلاتی سہولیات پر حملے کیے گئے۔ یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمہال نے گزشتہ سال 15 نومبر کو ہونے والے حملوں کے بعد کہا تھا کہ ملک کے تقریباً نصف پاور گرڈ کو سروس سے محروم کر دیا گیا ہے۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دسمبر 2022 میں کہا تھا کہ یوکرین کے پاور گرڈ کو مکمل طور پر بحال کرنا اب ناممکن ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details