اردو

urdu

ETV Bharat / international

Blast in Afghanistan: افغانستان میں دھماکہ، 25 سے زائد افراد ہلاک - مسجد میں ہوئے دھماکے

افغانستان کے قندوز میں جمعہ کے روز ایک مسجد میں ہوئے دھماکے Explosion at Afghan Mosque میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور تقریباً 40 دیگر زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ امام صاحب ضلع میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے کے قریب نماز جمعہ کے وقت ہوا۔Blast in Afghanistan

Blast in Afghanistan: افغانستان میں دھماکہ، 25 سے زائد افراد ہلاک
Blast in Afghanistan: افغانستان میں دھماکہ، 25 سے زائد افراد ہلاک

By

Published : Apr 22, 2022, 10:49 PM IST

افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں جمعہ کو ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور تقریباً 40 دیگر زخمی ہو گئے۔ معلومات کے مطابق یہ دھماکہ امام صاحب ضلع میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے کے قریب نماز جمعہ کے وقت ہوا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کو ضلع اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، کیونکہ زخمیوں کی تعدادہے۔Blast in Afghanistan

یہ بھی پڑھیں:Blast at A Mosque in Mazar-e-Sharif: افغانستان کے علاقہ مزار شریف میں دھماکہ، تیس افراد ہلاک، متعدد زخمی

طالبان سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لوگوں کو جائے وقوعہ پر جمع ہونے سے روک دیا۔ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ غورطلب ہے کہ شمالی صوبہ بلخ کے صدر مقام مزار شریف میں جمعرات کو ایک مسجد کو نشانہ بناکر کئے گئے دھماکہ سمیت متعدد دھماکوں میں 34 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔Blast in Afghanistan

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details