کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل کے اہم تجارتی علاقوں میں سے ایک 'شہر نو' میں دھماکہ ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پیر کو افغان دارالحکومت میں ایک چینی گیسٹ ہاؤس کے قریب زوردار دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ Explosion in Kabul
الجزیرہ کے مطابق یہ چینیون کے تصرف میں رہی عمارت پر ایک خودکش حملہ ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت کی حفاظت پر مامور دو طالبان اہکار ہلاک کردئے گئے ۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور علاقے کع گھیرے میں لیا اور دو حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ ۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ ایک بہت زور دار دھماکہ تھا اور پھر بہت زیادہ گولیاں چلنے کی آوازیں آئیں،" اطلاعات کے مطابق چینی عمارت پر کافی سیکیورٹی تھی اور اس جانب جانے والی سڑک بھی عام آمدورفت کیلئے بند تھی لیکن اسکے باوجود حملہ آوروں نے اسے اپنا نشانہ بنایا۔