جکارتہ: انڈونیشیا کی ایک عدالت نے سابق وزیر رائے سوریو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے نفرت انگیز تصویر شیئر کرنے پر نو ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوریو پر اس وقت مقدمہ چلایا گیا جب انھوں نے بدھ مت کے مجسمے کی ایڈیٹیڈ تصویر پوسٹ کی جس میں صدر جوکو ویڈوڈو کے چہرے سے مشابہت کی گئی تھی۔ Hate Speech in Indonesia
Hate Speech in Indonesia انڈونیشیا کے سابق وزیر نفرت پھیلانے کے معاملہ میں مجرم قرار - انڈونیشیا میں بدھ مت مجسمے کی ایڈیٹیڈ تصویر
انڈونیشیا کے سابق وزیر رائے سوریو کو سوشل میڈیا پر بدھ مت کے مجسمے کی ایڈیٹیڈ تصویر پوسٹ کرنے پر عدالت نے انھیں نفرت انگیز تقریر پھیلانے کا مجرم قرار دیتے ہوئے نو ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔Hate Speech in Indonesia
انڈونیشیا کے سابق وزیر کو نفرت انگیز تقریر کرنے پر جیل
سابق وزیر رائے سوریو کی اس پوسٹ سے ناراض بدھ مت کی ایک کمیونٹی نے احتجاج کیا اور مبینہ توہین مذہب کے الزام میں پولیس کو رپورٹ پیش کی، جس میں زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید کی سزا ہے، لیکن عدالت نے اس کے بجائے سابق وزیر کو نفرت انگیز تقریر پھیلانے کا مجرم قرار دیا۔ سوریو نے بدھ برادری سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی۔