اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گٹیریئس نے کہا ہے کہ ہر 11 منٹ میں ایک خاتون یا لڑکی کو اس کے قریبی ساتھی یا خاندان کے رکن کے ہاتھوں قتل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد دنیا میں انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے۔اور انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کریں۔ سیکرiٹری جنرل نے یہ تبصرے 25 نومبر کو خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن سے پہلے کہے۔ Killings of women
گٹیرس نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد دنیا میں انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے۔ اور ہم جانتے ہیں کہ وبائی امراض سے لے معاشی بدحالی تک، بلاشبہ زیادہ جسمانی اور زبانی زیادتی کا باعث بنتے ہیں۔'