اردو

urdu

ETV Bharat / international

Cyclone Biparjoy پاکستان کے ساحلی علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کا عمل شروع - صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بائپر جوائے طوفان

پاکستان نے پیر کے روز جنوبی صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے کیونکہ تیزی سے آنے والا شدید بائپر جوائے طوفان اس ہفتے کے آخر میں ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ Evacuation from coastal areas of Pakistan

پاکستان کے ساحلی علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کا عمل شروع
پاکستان کے ساحلی علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کا عمل شروع

By

Published : Jun 13, 2023, 12:15 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ سندھ کی طرف تیزی سے بڑھ رہے سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ کے مدنظر انتظامیہ نے جان و مال کے نقصان سے بچنے کے لیے ساحلی علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ اب کراچی سے 470 کلومیٹر دور موجود ہے جبکہ آج سے ساحلی علاقوں میں بھاری بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تازہ ایڈوائزری کے مطابق یہ طوفان کراچی سے 470 کلومیٹر دور، ٹھٹہ سے 460کلومیٹر اور اورماڑہ سے 570 کلومیٹر دور موجود ہے۔

صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پیر کو ساحلی علاقوں کا دورہ کیا اور میڈیا کو بتایا کہ بحیرہ عرب میں طوفان شمال کی جانب بڑھ رہا ہے اور منگل سے جمعرات تک صوبائی دارالحکومت کراچی، بدین اور ٹھٹھہ سمیت پاکستان کے جنوبی ساحلی علاقوں میں ٹکرائے گا۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے اطراف میں ہوائیں 140سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ مرکز میں 170 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، طوفان کے باعث سمندر میں 40 فٹ تک اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔ افسران نے بل بورڈ کو ہٹانے، کمزور ڈھانچے والی عمارتوں اور خاص طور پر سمندر کے کنارے موجود عمارتوں کو خالی کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔ ماہی گیروں کے کھلے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details