اردو

urdu

ETV Bharat / international

Free COVID Vaccines to China یوروپی یونین نے چین کو مفت کووڈ ویکسین دینے کی پیشکش کی - یوروپی یونین کا چین کو مفت کووڈ ویکسین کی پیشکش

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ چین میں ویکسینیشن کی موجودہ کوریج ناکافی ہے، اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ادھر یوروپی یونین نے چین کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے مفت ویکسین دینے کا اعلان کیا ہے۔ Coronavirus Outbreak In China

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 3, 2023, 5:53 PM IST

ماسکو: یوروپی یونین نے چین کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے مفت خوراک کی پیشکش کی ہے، کیونکہ بیجنگ شہر طویل لاک ڈاؤن کو ہٹانے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ اطلاع منگل کو یہاں مقامی اخبار کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں دی گئی۔ چین نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن اور کووڈ-19 کے دوران نافذ تمام ضوابط کو واپس لے رہا ہے، جس سے یورپی یونین کو دوسرے ممالک میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔European Union offers free Corona Virus Vaccines to China

اہلکار نے کہا کہ چینی حکومت نے ابھی تک یورپی یونین کی طرف سے پیش کی گئی پیشکش کا جواب نہیں دیا ہے۔ چین میں نومبر میں ایک بار پھر کووڈ-19 کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہاں کے حکام نے کچھ علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا اور روزانہ کی بنیاد پر مقامی لوگوں کی پی سی آر ٹیسٹنگ بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا کہ چین میں ویکسینیشن کی موجودہ کوریج ناکافی ہے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: WHO Urges China چین کورونا کے خلاف مزید اقدامات اور شفافیت اختیار کرے، ڈبلیو ایچ او

ABOUT THE AUTHOR

...view details