برسلز: یورپی یونین (ای یو) نے روس پر عائد اقتصادی پابندیوں Sanctions on Russia کو اگلے سال جنوری تک بڑھا دیا ہے۔ کونسل نے کہا کہ یہ پابندیاں پہلی بار 2014 میں روس کی جانب سے یوکرین میں بلا اشتعال اور غیر معقول فوجی کارروائی کے خلاف احتجاج کے طور پر لگائی گئی تھیں، جنہیں بعد میں فروری 2022 میں بڑھا دیا گیا تھا۔ ان پابندیوں میں فنانس، توانائی، ٹیکنالوجی اور دوہری استعمال کی اشیاء، صنعت، نقل و حمل اور لگژری اشیاء شامل ہیں۔
Sanctions on Russia: یورپی یونین نے روس پر پابندیوں میں جنوری 2023 تک توسیع کی - روس پر پابندیاں
یورپی یونین نے روس پر عائد اقتصادی پابندیوں Sanctions on Russia کو اگلے سال جنوری تک بڑھا دیا ہے۔ یہ پابندیاں پہلی بار 2014 میں روس کی جانب سے یوکرین میں بلا اشتعال اور غیر معقول فوجی کارروائی کے خلاف احتجاج کے طور پر لگائی گئی تھیں۔ ان پابندیوں میں فنانس، توانائی، ٹیکنالوجی اور دوہری استعمال کی اشیاء، صنعت، نقل و حمل اور لگژری اشیاء شامل ہیں۔
یورپی یونین نے روس پر پابندیوں میں جنوری 2023 تک توسیع کی
دی گارجین کے مطابق وزراء نے اگست سے مارچ تک گیس کی طلب میں 15 فیصد کمی کے لیے یورپی قانون سازی کے مسودوں کی منظوری دی۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی طرف سے گیس میں خلل کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے۔ یورپی یونین نے 24 فروری کو یوکرین پر روس کے حملے کے جواب میں اقتصادی پابندیوں کے علاوہ متعدد پابندیاں بھی عائد کی تھیں۔ (یو این آئی)