EU candidate status to Ukraine: یوکرین کو یورپی یونین کے امیدوار کا درجہ دینا روس مخالف چال - روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے امیدواروں کے طور پر یوکرین اور مالدووا کو امیدوار بنایا جانا روس کے خلاف جغرافیائی سیاسی چال کا ایک حصہ ہے‘‘۔geopolitical maneuver against Moscow
ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرین اور مالدووا کو یورپی یونین کے امیدوار کا درجہ دینا روس کے خلاف ’جیو پولیٹیکل چال‘ کا حصہ ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یورپی یونین کے سربراہان مملکت اور حکومت نے 23 جون کو یوکرین اور مالدووا کو یورپی یونین کے امیدوار کا درجہ دینے کی منظوری دی تھی۔ امیدوار ممالک کے پیش نظر یورپی کمیشن کی جانب سے وضع کردہ شرائط کو پورا کرنے کے بعد یورپی کونسل مزید اقدامات اٹھائے گی۔ geopolitical maneuver against Moscow
لاوروف نے ازویسٹیا اخبار کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’یورپی یونین کے امیدواروں کے طور پر یوکرین اور مالدووا کو امیدوار بنایا جانا روس کے خلاف جغرافیائی سیاسی چال کا ایک حصہ ہے‘‘۔Russian Foreign Minister Sergei Lavrov
انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی تجویز کردہ ’’یورپی پولیٹیکل کمیونٹی‘‘ میں کوئی مالی یا اقتصادی فائدہ نہیں ہوگا، لیکن یورپی یونین روس کو چھوڑ کر "آئس لینڈ سے یوکرین تک" تمام ممالک کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دے گی اور یورپی یونین کے روس مخالف کارروائی کے لیے یکجہتی دکھانے کا مطالبہ کرے گی۔(یو این آئی)
یہ بھی پڑھیں : Cargo Plane Crashes in Greece: یونان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ