بروسیلز: یورپی یونین نے ایران کے سفیر برائے یورپی یونین حسین دہغنی کو ان کے ملک میں حالیہ ایام میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے متعلق ہونے والی پھانسی کی سزاوں پر عمل درآمد کو روکنے کی اپیل پر مبنی ایک مراسلہ دیا ہے۔ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک ایران کے اقدامات کے خلاف متحد ہیں۔ EU Appeal to Iran to Stop Execution
ترکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ تعلقات سروس کے سیکرٹری جنرل اسٹیفانو سونینو نے ایرانی سفیر کو طلب کرتے ہوئے یورپی یونین کے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسیوں کے نمائندہ اعلی جوزف بوریل کے نام پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 جنوری کو محمد مہدی کریمی اور سعید محمد حسینی کو ملک میں احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے سزائے موت دیے جانے نے یورپی یونین کو حیرت زدہ کر کے رکھ دیا ہے۔ بوریل کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق، سونینو نے ایرانی سفیر دہغنی سے ملاقات کے دوران یورپی یونین کی طرف سے مظاہرین کو سزائے موت دیے جانے کا سد باب کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ یہ یاد دلاتے ہوئے کہ یورپی یونین کسی بھی شکل میں سزائے موت کے خلاف اٹل ہے، سونینو نے کہا کہ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک ایران کے اقدامات کے خلاف متحد ہیں۔