برسلز:یورپی یونین (ای یو) نے روس کے خلاف پابندیوں کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے پابندیوں کا ایک نیا پیکج اپنایا ہے۔ یہ بات یورپی یونین کی کونسل نے ایک بیان میں کہی۔ بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین کی پابندیوں کا آٹھواں مرحلہ یوکرین کے ڈونسٹک، لوہانسک، زپوریزیا اور کھیرسن علاقوں پر غیر قانونی قبضے کے ردعمل میں آیا ہے۔ European Union on sanctions against Russia
نئے اقدامات میں روسی تیل پر موجودہ پابندیوں میں جی7 (گروپ آف سیون) کی قیمت کی حد شامل ہے۔ خدمات، برآمدات اور درآمدات پر پابندیوں میں اضافہ کرتے ہوئے اس میں افراد اور اداروں کو پابندی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ EU agrees Russian oil price