انقرہ: سویڈن میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے پر صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ جمہوریہ ترکیہ یا مسلمانوں کے مذہبی عقائد کا احترام نہیں کرتے تو آپ کو نیٹو کی رکنیت کے لیے ہماری طرف سے کوئی حمایت نہیں ملے گی۔ صدر اردوغان نے یہ بیان دارالحکومت انقرہ میں کابینہ کے اجلاس کے بعد دیا۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے اس طرح کی گھناؤنی حرکتوں کی اجازت دیتے ہیں وہ ہم سے نیٹو کی رکنیت کے حوالے سے اچھی خبر کی توقع نہیں کر سکتے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی مسلمانوں یا دیگر مذاہب کے عقیدے کی توہین کرنے کی آزادی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کی انتہائی دائیں بازو کی سخت گیر پارٹی کے رہنما راسموس پالوڈان نے ہفتے کے روز اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کو پولیس کی نگرانی میں نذر آتش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: