اردو

urdu

ETV Bharat / international

Richest Person in World ایلن مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست کے مطابق ایلن مسک کی مالیت کا تخمینہ اب 192 بلین ڈالر ہے جب کہ برنارڈ ارنالٹ کی مالیت 187 بلین ڈالر ہے، امیزون کے بانی جیف بیجوس 144 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ تیسرے اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 125 بلین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

Etv Bharat
برنارڈ ارنالٹ اور ایلن مسک

By

Published : Jun 1, 2023, 5:55 PM IST

لندن: امریکی ارب پتی اور کاروباری شخصیت ایلن مسک نے جمعرات کو بلومبرگ بلینیئرز (بی بی آئی) کی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوبارہ سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے، کیونکہ امریکی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز میں ایک دن پہلے ہی 1.38 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد ایل وی ایم ایچ کے سی ای او برنارڈ آرنالٹ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے کیونکہ ان کے حصص میں 2.6 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ Richest Person in World

دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست کے مطابق مسک کی مالیت کا تخمینہ اب 192 بلین ڈالر ہے، جس میں 2023 کے آغاز سے لے کر اب تک 55.3 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جب کہ ارنالٹ کی مالیت 187 بلین ڈالر ہے، جس میں جنوری کے آغاز سے اب تک 24.5 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ امیزون کے بانی جیف بیجوس 144 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ تیسرے اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 125 بلین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

21 اپریل کو مسک کے اسٹار شپ خلائی جہاز کی ناکامی اور ٹیسلا کی پہلی مالیاتی سہ ماہی رپورٹ کی اشاعت کے بعد اسے 12.6 بلین ڈالر کا نقصان ہوا جو اس کی دولت کا سات فیصد تھا اور وہ 164 بلین ڈالر کے ساتھ دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں دوسرے مقام پر پہنچ گئے تھے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details