اردو

urdu

ETV Bharat / international

Musk Accuses US of Hypocrisy یوکرین کو کلسٹر بم دینے پر مسک کا امریکہ پر منافقت کا الزام - یوکرین کو کلسٹر بم دینے پر امریکہ تنقید کی زد میں

یوکرین جنگ کے حوالے ایلن مسک نے امریکی حکومت پر منافقت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'امریکہ نے کلسٹر بموں کا استعمال کرنے والوں کو برا بتایا ہے، لیکن اب ہم انہیں (کلسٹر بموں کو) استعمال کے لیے بھیج رہے ہیں؟ اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ قسمت کو ستم ظریفی پسند ہے، لیکن منافقت سے نفرت ہے۔'

Musk Accuses US of Hypocrisy
Musk Accuses US of Hypocrisy

By

Published : Jul 16, 2023, 8:47 PM IST

Updated : Jul 16, 2023, 10:26 PM IST

واشنگٹن: ارب پتی کاروباری ایلن مسک نے کلسٹر ہتھیاروں کا استعمال کرنے والے دیگر ممالک کی سخت مذمت کرنے اور اب ان ہتھیاروں کو یوکرین بھیجنے کے لئے امریکہ پر منافقت کا الزام لگایاہے مسک نے ہفتہ کو ٹویٹر پر لکھا کہ "امریکہ نے کلسٹر بموں کا استعمال کرنے والوں کو برا بتایا ہے، لیکن اب ہم انہیں استعمال کے لیے بھیج رہے ہیں؟ اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ قسمت کو ستم ظریفی پسند ہے، لیکن منافقت سے نفرت ہے۔"
ایک اور ٹویٹ میں، انہوں نے کہا کہ امریکہ نے "مایوسی" کے باعث کیف کو کلسٹر ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، "میں لوگوں کے لیے بہترین نتیجہ چاہتا ہوں۔ روس کے پاس یوکرین کے مقابلے میں کم از کم چار گنا توپ خانے اور دس گنا گولہ بارود ہے۔ ہمارے پاس یوکرین بھیجنے کے لیے عام گولہ بارود ختم ہو گیا ہے، اس لیے اب مایوسی میں انہیں کلسٹر بم بھیج کر خود کو کمزور کر رہے ہیں۔" پینٹاگون کے آپریشن کے لئے جوائنٹ اسٹاف ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ڈگلس سمز نے جمعرات کو ایک بریفنگ میں بتایا کہ یوکرین کو امریکہ کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک سے کلسٹر گولہ بارود کا مواد ملا ہے۔
مزید پڑھیں: Richest Person in World ایلن مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

Elon Musk Meets Biden Officials ایلن مسک نے بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاروں سے ملاقات کی
امریکہ نے 7 جولائی کو یوکرین کے لیے ایک نئے فوجی امدادی پیکج کا انکشاف کیا، جس میں کلسٹرجنگی مواد شامل تھا۔ روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے 11 جولائی کو خبردار کیا تھا کہ اگر امریکہ نے کیف کو کلسٹر گولہ بارود فراہم کیا تو روسی فوج یوکرین کی مسلح افواج کے خلاف ایسے ہی ہتھیار استعمال کرنے پر مجبور ہو جائے گی، جو ان کے پاس وافر مقدار میں موجود ہیں۔ ایک کنونشن کے ذریعے کلسٹر ہتھیاروں پر پابندی عائد کی گئی تھی اور 123 ممالک نے اس کی توثیق کی ہے۔ امریکہ، یوکرین، روس، چین، ہندوستان، پاکستان، اسرائیل اور جنوبی کوریا نے اس کنونشن پر دستخط نہیں کیے ہیں۔
یواین آئی/اسپوتنک

Last Updated : Jul 16, 2023, 10:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details