اردو

urdu

By

Published : Jan 6, 2023, 10:29 AM IST

ETV Bharat / international

Eleven Militants Killed in Pakistan پاکستان میں میں ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت گیارہ عسکریت پسند ہلاک

پاکستان کے صوبہ وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے ایک اہم کمانڈر سمیت 11 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ Eleven militants Killed In Waziristan

پاکستان میں میں ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت گیارہ عسکریت پسند ہلاک
پاکستان میں میں ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت گیارہ عسکریت پسند ہلاک

پشاور: سیکورٹی فورسز نے پاکستان کے صوبہ وزیرستان کے شہر وانا میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک اہم کمانڈر سمیت 11 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاکستانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ وانا میں ایک خفیہ مہم میں سیکورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر دھاوا بول اس کے کمانڈر حفیظ اللہ سمیت کم از کم 11 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ Operation against militants in Waziristan

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے جمعرات کی شام کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا 'آپریشن کی وجہ سے عسکریت پسندانہ کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا۔' فوج نے کہا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ’’یہ عسکریت پسند سیکورٹی فورسز کے خلاف سرگرمیوں اور ضلع میں پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے میں سرگرم عمل تھے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details