اردو

urdu

ETV Bharat / international

Mexico Bar Fire میکسیکو آتشزدگی میں گیارہ افراد کی موت، چار زخمی - سان لوئس ریو کولوراڈو میں آتشزدگی کا واقعہ

میکسیکو کے سان لوئس ریو کولوراڈو کے ایک بار میں 22 جولائی کو آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر نشے میں دھت ایک نامعلوم شخص نے عملے کے باہر جانے کے بعد جلتی ہوئی چیز پھینک دی۔ fire Incident in Mexico Bar

میکسیکو آتشزدگی میں گیارہ افراد کی موت، چار زخمی
میکسیکو آتشزدگی میں گیارہ افراد کی موت، چار زخمی

By

Published : Jul 23, 2023, 12:44 PM IST

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی شمالی ریاست سونورا کے سرحدی شہر سان لوئس ریو کولوراڈو میں ایک بار میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد کی موت اور چار دگیر زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔ سونورا کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا جب مبینہ طور پر نشے میں دھت ایک نامعلوم شخص نے عملے کے باہر جانے کے بعد کینٹینا کے دروازے پر جلتی ہوئی چیز پھینک دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’متعدد گواہوں کے مطابق، نوجوان بار میں خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہا تھا، اس لیے اسے وہاں سے باہر کردیا گیا اور پھر اس نے واپس آ کر بظاہر عمارت کے دروازے پر کسی قسم کا ’مولوٹوف‘ بم پھینکا، جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا‘‘۔

مرنے والوں میں سات مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کو شہر اور امریکہ کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ وفاقی، مقامی اور میونسپل حکومتوں کے ساتھ مل کر، منسٹریل کریمنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور ماہر خدمات موقع پر ہی مبینہ مجرم کا سراغ لگانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ سان لوئس ریو کولوراڈو کے میئر سانتوس گونزالیز یاسکاس نے حملے کو ’’ایک المیہ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ شہری دفاع کے کارکنان اور میونسپل اہلکار تحقیقات میں مدد کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details