اردو

urdu

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کر دی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 2:16 PM IST

Pakistan Election 2024 پاکستان میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کی تاریخ 20 سے 22 دسمبر تک رکھی گئی تھی، جس پر سیاسی جماعتوں نے اعتراض جتایا تھا جس کے بعد اس میں دو روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

The Election Commission of Pakistan has extended the date of submission of nomination papers by 2 days
The Election Commission of Pakistan has extended the date of submission of nomination papers by 2 days

اسلام آباد: پاکستانی الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی۔ جیو نیوز کےمطابق ایم کیو ایم، جے یو آئی (ف)، مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ میں رد و بدل کیے بغیر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی درخواستیں قبول کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کرا سکتے ہیں، سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی 24 دسمبر تک دے سکتی ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک کی جائے گی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کی تاریخ 20 سے 22 دسمبر تک رکھی گئی تھی، جس پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے اعتراض اٹھاتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی برقرار

واضح رہے، 12 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہو گی اور‏ 13 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے ‏جس کے بعد 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو عام انتخابات ہوں گے۔

(یواین آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details