قاہرہ: گزشتہ نو برسوں سے حکومت کر رہے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے تیسری مرتبہ چھ سالہ مدت کے لیے دوبارہ انتخاب جیت لیا ہے۔ انتخابی حکام نے پیر کو اعلان کیا۔ نیشنل الیکشن اتھارٹی نے کہا کہ السیسی نے 89.6 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے بھاری اکثریت حاصل کی۔ الیکشن کمیشن کے سربراہ حازم بداوی نے ایک ٹیلی ویژن نیوز کانفرنس میں سرکاری نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 67 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے ووٹنگ ٹرن آؤٹ 66.8 فیصد رہا جو کہ مصر کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ السیسی کا سفر ایک آرمی آفیسر سے شروع ہوا تھا لیکن وہ مصر کی ایک منتخب اسلام پسند صدر محمد مرسی کی حکومت میں وزیر دفاع بھی بن جاتے ہیں لیکن 2013 میں محمد مرسی کی ایک سالہ حکمرانی کے خلاف سڑکوں پر ہونے والے بڑے احتجاج کے درمیان فوج کی جانب سے ان کا تختہ الٹنے کی قیادت بھی کرتے ہیں اور پھر السیسی پہلی بار 2014 کے وسط میں صدر منتخب ہوجاتے ہیں اور 2018 میں وہ دوبارہ صدارتی الیکشن جیت جاتے ہیں۔