اردو

urdu

ETV Bharat / international

Banned Tehreek-e-Taliban Pakistan بلوچستان میں کالعدم تحریک طالبان اور آئی ایس کے 8 مشتبہ ارکان ہلاک - کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کاروائیاں

پاکستان کی کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی ) کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور آئی ایس کے خلاف اکثر وبیشتر کاروائی کی جاتی ہے۔ Pakistan has seen an increase in terrorist activity Since the Banned Tehreek-e-Taliban Pakistan’s ceasefire with the government.

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 7:55 AM IST

Updated : Sep 4, 2023, 10:00 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی انسداد دہشت گردی محکمہ) نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتہ کو بلوچستان کے کوئٹہ اور واشک اضلاع میں دو مختلف کارروائیوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور آئی ایس تنظیم کے کم از کم آٹھ مشتبہ ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔ آپریشن کے دوران انسداد دہشت گردی محکمہ کے اہلکاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانے سے اغوا کردہ ایک شخص کو بازیاب کرالیا۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے شخص کو ایک کمرے میں بند رکھا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جس میں سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ، 9 ایم ایم پستول، دھماکہ کرنے والی تاریں اور دھماکہ خیز مواد شامل ہے۔ ڈان نے ایک ترجمان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

گزشتہ نومبر میں حکومت کے ساتھ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جیو نیوز نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف اگست کے مہینے میں پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں 83 فیصد تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

اگست کے مہینے میں ملک بھر میں دہشت گردانہ حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، اب تک دہشت گردی کے 99 واقعات درج کیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2014 کے بعد کسی ایک مہینے میں ریکارڈ کی جانے والی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے مقابلے اگست میں 83 فیصد اضافہ ہوا، کیونکہ اس مہینے میں 54 حملے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کے 'آئی ای اے کی شاخ' ہونے کے دعوے کو مسترد کیا

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے اعداد و شمار کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خطرے کا مؤثر جواب دیا گیا ہے، بہت سے حملوں کو روکا گیا جس میں کم از کم 24 عسکریت پسند ہلاک ہوئے، اور ملک بھر میں مختلف کارروائیوں میں 69 دیگر کو گرفتار کیا گیا۔

Last Updated : Sep 4, 2023, 10:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details