اردو

urdu

ETV Bharat / international

Bomb Blast in Iraq شمالی عراق میں بم دھماکے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک

عراق کے شمالی صوبے کرکوک میں اتوار کو سڑک کنارے بم دھماکے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ عراقی سکیورٹی فورسز نے حالیہ مہینوں میں داعش (ISIS) کے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے کیونکہ دہشت گرد گروہ سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف گوریلا حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔Bomb Blast in Iraq

By

Published : Dec 18, 2022, 8:52 PM IST

Eight Iraqi police officers killed in bomb blast near Kirkuk
شمالی عراق میں بم دھماکے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک

بغداد: سکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ عراق کے شمالی وسطی شہر کرکوک کے قریب ایک بم دھماکے میں کم از کم آٹھ عراقی وفاقی پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہلاک ہونے والے افراد ایک قافلے میں سفر کر رہے تھے جب بم حملہ ہوا۔ دھماکا صفرا گاؤں کے قریب ہوا، جو کرکوک سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ حملے کی وجہ سے دو دیگر اہلکار شدید طور سے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایک وفاقی پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکے کے بعد چھوٹے ہتھیاروں سے براہ راست حملہ بھی کیا گیا۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم علاقے میں داعش (ISIS) کے عسکریت پسند سرگرم ہیں۔ عراقی سکیورٹی فورسز نے حالیہ مہینوں میں داعش (ISIS) کے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے کیونکہ دہشت گرد گروہ سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف گوریلا حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ بغداد سے 238 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کرکوک کو عراقی سکیورٹی فورسز نے 2017 میں کرد فورسز سے چھین لیا تھا۔ کرد علاقائی حکومت نے ملک میں داعش (ISIS) کے عروج کے درمیان عراقی فورسز کے فرار ہونے کے بعد شہر کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ آئی ایس آئی ایس نے 2014 سے عراقی اور شامی علاقے کے بڑے حصے پر قبضہ کرکے خلافت کا اعلان کیا تھا جہاں انہوں نے 2017 کے آخر میں امریکی زیرقیادت فوجی اتحاد کی حمایت یافتہ عراقی افواج کے ہاتھوں اپنی شکست سے قبل بے دردی سے حکومت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Rockets hit Baghdad Green Zone پارلیمانی اجلاس کے دوران بغداد کے گرین زون پر راکٹ حملہ

اگست میں جاری ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ گروپ 6000 سے 10,000 جنگجوؤں کا زیر زمین نیٹ ورک رکھتا ہے جو غیر محفوظ عراق شام سرحد کے دونوں جانب حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق، تازہ ترین واقعہ بدھ کے روز ایک حملے کے بعد پیش آیا، جب سڑک کنارے نصب بم ایک فوجی گاڑی سے ٹکرا گیا، جس سے بغداد کے شمال میں کھیتوں میں تین عراقی فوجی ہلاک ہوئے۔ حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

فوجی ذرائع کے مطابق، نومبر میں، کرکوک کے قریب ایک دور افتادہ شمالی عراقی فوجی چوکی پر ایک اور غیر اعلانیہ حملے میں چار فوجی ہلاک ہوئے۔آئی ایس آئی ایس نے اس سے قبل جنوری 2021 میں بغداد کے بازار میں دو خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے، جو شہر میں تین سالوں میں اس طرح کا پہلا واقعہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details