مالے: مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں بدھ کی رات ایک عمارت میں آگ لگنے سے دس افراد ہلاک اور متعدد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔ مالدیپ میں بھارتی ہائی کمیشن میں کام کرنے والے ایک افسر نے بتایا کہ آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے دس افراد میں سے آٹھ کی شناخت ہندوستانی شہریوں کے طور پر کی گئی ہے اور باقی دو کی شناخت ابھی باقی ہے۔ Maldives Garage Fire
اس سے قبل ہندوستانی ہائی کمیشن نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ "ہمیں مالے میں آتشزدگی کے المناک واقعے سے بہت دکھ ہوا ہے، جس میں مبینہ طور پر ہندوستانی شہریوں سمیت متعدد افراد کی جانیں گئیں۔ ہم مالدیپ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔