اردو

urdu

ETV Bharat / international

Somalia Attack صومالیہ میں الشباب کے آٹھ عسکریت پسند ہلاک

صومالی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی گلگادود علاقے میں الشباب کے آٹھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ Al Shabaab Militants killed in Somalia

By

Published : May 30, 2023, 10:54 AM IST

صومالیہ میں الشباب کے آٹھ عسکریت پسند ہلاک
صومالیہ میں الشباب کے آٹھ عسکریت پسند ہلاک

موغادیشو: صومالی نیشنل آرمی (ایس این اے) نے وسطی گلگادود علاقے میں الشباب کے آٹھ عسکریت پسندوں کو ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا ہے۔ صومالی قومی خبر رساں ایجنسی نے ایس این اے کے اہلکار عثمان عبداللہی کے حوالے سے بتایا کہ فوج کی کارروائی میں الشباب کے آٹھ عسکریت پسند مارے گئے۔ دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کی شناخت گلگادود کے علاقے میں گروپ کے انٹیلی جنس چیف مختار محمد اور چنگی وصولی کے انچارج اسیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم، الشباب نے وسطی صومالیہ میں تازہ ترین فوجی کارروائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یہ آپریشن 26 مئی کو صومالیہ میں افریقی یونین ٹرانزیشن مشن کے اڈے پر الشباب کے حملے کے بعد کیا گیا ہے جو جنوبی صومالیہ کے ایک قصبے بولا مار میں قائم ہے۔

الشباب نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں یوگنڈا کے 130 سے ​​زائد فوجیوں کی موت ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ جنوری 2023 میں امریکی فوج نے صومالی شہر میں ایک بڑا حملہ کیا، جس میں الشباب کے 30 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔ یہاں صومالیہ کی فوج اور الشباب کے عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ امریکی فوج کا یہ حملہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے 260 کلومیٹر شمال مشرق میں گلکاد کے قریب ہوا۔ گزشتہ اکتوبر میں موغادیشو کے شمال مغرب میں تقریباً 218 کلومیٹر کے فاصلے پر امریکی حملے میں الشباب کے دو ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details