اردو

urdu

ETV Bharat / international

Egyptian fighter jet crashes مصری جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ اور کو پائلٹ محفوظ - etv bharat news

مصری مسلح افواج کے ترجمان غریب عبد الحفیظ نے بتایا کیا کہ اتوار کو ایک جنگی طیارہ تربیت کے دوران فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا لیکن پائلٹ اور کو پائلٹ دونوں سلامت ہیں۔ Egyptian fighter jet crashes

Egyptian fighter jet crashes during training, crew survives
مصری جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ اور کو پائلٹ محفوظ

By

Published : Nov 27, 2022, 10:52 PM IST

قاہرہ: مصری فوج کا ایک جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ مصری فوج نے اتوار کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ مصری مسلح افواج کے ترجمان غریب عبد الحفیظ نے بتایا کیا کہ اتوار کو ایک جنگی طیارہ تربیت کے دوران فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا لیکن پائلٹ اور کو پائلٹ دونوں سلامت ہیں۔Egyptian fighter jet crashes

مصی فوج کے بیان کے مطابق جس علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا وہاں بھی کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسی طرح کے واقعات جون، دسمبر 2019 اور نومبر 2018 میں تربیت کے دوران تکنیکی مسائل کی وجہ سے پیش آئے تھے جہاں پائلٹ محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ مصر نے 30 رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کے لیے فرانسیسی ڈسالٹ ایوی ایشن کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہوا ہے، مصری مسلح افواج نے مئی 2021 میں ایک بیان میں اس کا اعلان کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس معاہدے کی مالی اعانت قسط وار کے ذریعہ 10 سالوں میں ادا کی جائے گی، بیان میں مزید کہا گیا کہ مصر نے 2015 میں فرانس کے ساتھ مصری فضائیہ کے لیے 24 رافیل جنگی طیارے حاصل کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ 24 رافیل طیارے 5.3 بلین یورو ($ 5.9 بلین) کے معاہدے کا حصہ تھے۔ رافیل کو پہلی بار 2006 میں فرانسیسی ایئر ڈیفنس میں متعارف کرایا گیا تھا۔ رائٹرز نے اطلاع دی ہے کہ نئے معاہدے کی مالیت 3.75 بلین یورو (4.5 بلین ڈالر) ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details