قاہرہ: مصر، فلسطینی مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اسرائیل سے رابطے میں ہے۔ القاہرہ نیوز نے منگل کو مصری ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ قبل ازیں فلسطینی وزارت صحت نے کہا تھا کہ جنین میں اسرائیلی کارروائیوں میں آٹھ فلسطینی ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیل نے پیر کے روز مغربی کنارے میں اپنا اب تک کا سب سے بڑا فضائی اور زمینی حملہ کیا۔ اسرائیل کی دفاعی افواج کے طیاروں نے جنین میں واقع پناہ گزین کیمپ میں مبینہ عسکریت پسندی کے بنیادی ڈھانچے پر 10 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ایک میزائل لانچر، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
Egypt On Israel Attack جنین شہر میں اسرائیلی آپریشن روکنے کے لیے مصر کا اسرائیل سے رابطہ - جنین میں اسرائیلی کارروائی
فلسطینی مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی کارروائیوں کے سبب آٹھ فلسطینی ہلاک ہوئے، جس کے خلاف مصر نے اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے کے لئے اسرائیل سے رابطہ کیا ہے۔ Israeli operation in the city of Jenin
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملے میں آٹھ فلسطینی شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کیمپ میں کم از کم 50 دیگر فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ اسرائیل نے پیر کی صبح جینن میں تقریبا 10 فضائی حملے کیے، جس کے سبب کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ درجنوں اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں کے قافلے نے بھی پناہ گزین کیمپ کا چاروں اطراف سے محاصرہ کیا اور زمینی فوج نے آپریشن شروع کیا جس سے گھروں اور سڑکوں کو کافی نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں:۔Israeli airstrike on Jenin مغربی کنارے پر اسرائیل کا فضائی حملہ، آٹھ فلسطینی جاں بحق