تہران: ایران کے جنوبی علاقوں میں گذشتہ رات آنے والے زلزلے کے نتیجے میں تین افراد کے ہلاک جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ رات 3 بجے کے قریب آیا۔ اس زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پایا جا رہا ہے۔ ایران میں گذشتہ ماہ بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ earthquake tremors in southern Iran
واضح رہے کہ 25 جون کو ایران کے جنوبی صوبے میں 5.6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا جس میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ایرانی میڈیا نے یہ اطلاع دی تھی۔ 5.6 magnitude earthquake strikes southern Iran