اردو

urdu

ETV Bharat / international

Mexico Earthquake میکسیکو میں زلزلے کے جھٹکے

میکسیکو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ معلومات کے مطابق وسطی میکسیکو میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ Earthquake off the coast of Mexico

میکسیکو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
میکسیکو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

By

Published : Jun 19, 2023, 9:41 AM IST

میکسیکو سٹی: خلیج کیلیفورنیا میں میکسیکو کے ساحل پر 6.4 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہ اطلاع یورپی-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) نے دی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ زلزلہ اتوار کے روز 20:30 بجے آیا، جس کا محل وقوع سطح زمین سے تقریباً 10 کلومیٹر (6 میل) کی گہرائی میں تھا۔ ای ایم ایس سی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز میکسیکو کی شمال مغربی ریاست سینالوا کے دارالحکومت کلیاکن شہر سے تقریباً 186 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔ کلیاکن کی مجموعی آبادی 675,000 افراد پر مشتمل ہے۔ زلزلہ میں مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

بتادیں کہ گزشتہ ماہ بھی میکسیکو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ 25 مئی کو پاناما کولمبیا سرحد کے قریب بحیرہ کیریبین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.6 تھی۔ تاہم زلزلے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے ستمبر 2022 میں میکسیکو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 تھی۔ اس زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا اور دو افراد ہلاک بھی ہو گئے تھے۔ اس سے تین روز قبل مغربی اور وسطی میکسیکو میں آنے والے 7.6 شدت کے زلزلے میں دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details