اردو

urdu

ETV Bharat / international

Earthquake In New Zealand نیوزی لینڈ میں 7.2 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں - زلزلہ میں کوئی جانی نقصان نہیں

نیوزی لینڈ میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 7.2 درج کی گئی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Earthquake hits new zealand

نیوزی لینڈ میں 7.2 شدت کا زلزلہ
نیوزی لینڈ میں 7.2 شدت کا زلزلہ

By

Published : Apr 24, 2023, 10:03 AM IST

ویلنگٹن:نیوزی لینڈ کے جزیرے کرماڈیک میں پیر کی صبح 6:11 بجے 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کے بعد لوگوں میں کہرام مچ گیا ہے اور وہ خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کا عرض بلد -29.95 اور عرض البلد -178.02 تھا جب کہ نیوزی لینڈ کے جزائر کرماڈیک میں زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ساحل کے قریب لوگوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اونچی جگہ پر چلے جائیں۔ جاری کردہ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ زلزلے سے آنے والی سونامی نیوزی لینڈ کو متاثر کر سکتی ہے۔ وارننگ میں تمام لوگوں کو محفوظ مقام پر جانے کو کہا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوگ فوری طور پر ساحل کے قریب ان تمام جگہوں سے خود کو خالی کر لیں جہاں زلزلہ ایک منٹ سے زیادہ محسوس کیا گیا اور اتنا زور دار تھا کہ کھڑا ہونا مشکل تھا۔ان علاقوں میں سونامی پیدا ہو سکتی ہے اور یہ تیزی سے آسکتی ہے، اس لیے فوری طور پر قریبی اونچی زمین یا جہاں تک ممکن ہو وہاں سے نکل جائیں اور محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔

مزید پڑھیں:۔ New Zealand Earthquake نیوزی لینڈ میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

رواں سال 6 فروری کو ترکی اور شام میں زلزلے نے بڑی تباہی مچائی۔ صرف ترکی میں تقریبا 45 ہزار سے زائد لوگ مل چکے تھے۔ ترکی کو تقریبا 104 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ کئی عالیشان عمارتیں منہدم ہو گئی تھیں۔ اس زلزلے کے بعد پوری دنیا نے ترکی کی مدد کی۔ بھارت نے بھی این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ترکی بھیجی تھیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا تھا کہ اس زلزلے کے بعد ترکی تقریباً 10 فٹ نیچے چلا گیا ہے۔ دراصل یہ ٹیکٹونک پلیٹوں کے پھسلنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details