ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے میں جمعہ کو درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گیے۔نیوزی لینڈ کے جیولوجیکل ریسرچ سروس سینٹر نے یہ اطلاع دی ہے۔مقامی وقت کے مطابق شام 6.07 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز شمالی جزیرے کے وائیکاٹو علاقے میں ٹوکوروا قصبے سے 20 کلومیٹر جنوب مشرق میں 159 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔تقریباً 9000 لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔ زلزلے سے فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔