بیجنگ: چین کے جنوب مغربی تبت خود مختار علاقے کے ننگچی شہر میں جمعرات کی دوپہر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔Earthquake in china
چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر (سی ای این سی) کے مطابق، ننگچی شہر میں مقامی وقت کے مطابق صبح ایک بج کر ایک منٹ پر ایک زبردست زلزلے سے میڈوگ کاؤنٹی لرز اٹھی۔سی ای این سی نے کہا کہ زلزلے کا مرکز 28.35 ڈگری شمالی عرض بلد اور 94.48 ڈگری مشرقی طول البلد اور زمینی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
وہیں بدھ کی صبح دور مغربی نیپال کے ضلع ڈوٹی میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد کم از کم تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ نیپال کے قومی زلزلہ مرکز (این ایس سی) نے کہا کہ نیپال کے دور مغربی علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ دو زلزلے اور ایک آفٹر شاک۔ این ایس سی کے اعداد و شمار کے مطابق، منگل کو رات 9:07 (مقامی وقت) پر 5.7 کی شدت کا پہلا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کے بعد 9:56 (مقامی وقت) پر 4.1 کی شدت کا زلزلہ آیا۔