اردو

urdu

ETV Bharat / international

New Zealand Earthquake نیوزی لینڈ کے اسنیرس جزائر میں زلزلے کے جھٹکے

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق نیوزی لینڈ کے اسنیرس جزائر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ Earthquakes in Snares Islands

نیوزی لینڈ کے اسنیرس جزائر میں زلزلے کے جھٹکے
نیوزی لینڈ کے اسنیرس جزائر میں زلزلے کے جھٹکے

By

Published : May 31, 2023, 11:11 AM IST

آکلینڈ: بدھ کی صبح نیوزی لینڈ کے آکلینڈ کے اسنیرس جزیرے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے یہ اطلاع دی۔ اسنیرس جزائر جسے عام بول چال میں دی اسنیرس کے نام سے جانا جاتا ہے، غیر آباد جزائر کا ایک گروپ ہے جو نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرہ سے تقریبا 200 کلومیٹر جنوب میں اور اسٹیورٹ جزیرے کے جنوب- جنوب مغرب میں واقع ہے۔ زلزلے کا مرکز سطح سے 10.0 کلومیٹر کی گہرائی میں اور 49.5951 ڈگری جنوبی عرض بلد اور 163.9168 ڈگری مشرقی طول البلد میں واقع تھا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مارچ 2023 میں نیوزی لینڈ کے شمال میں واقع جزائر کرماڈیک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر اندر تھا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے اطلاع دی کہ نیوزی لینڈ کے جزیرے کرماڈیک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلوں کے آنے کی سب سے بڑی وجہ زمین کے اندر پلیٹوں کا ٹکرانا ہے۔ زمین کے اندر سات پلیٹیں ہیں جو مسلسل گردش کرتی رہتی ہیں۔ جب یہ پلیٹیں کسی مقام پر آپس میں ٹکرا جاتی ہیں تو وہاں ایک فالٹ لائن زون بن جاتا ہے اور سطح کے کونے مُڑ جاتے ہیں، سطح کے کونے مڑنے کی وجہ سے وہاں دباؤ بڑھتا ہے اور پلیٹیں ٹوٹنے لگتی ہیں۔ ان پلیٹوں کے ٹوٹنے سے اندر کی توانائی باہر نکلنے کا راستہ تلاش کرتی ہے جس کی وجہ سے زمین ہل جاتی ہے اور ہم اسے زلزلہ سمجھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details