نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی اور علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر جے شنکر نے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح آج صبح امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ایک پُرجوش گفتگو کرکے موجودہ علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ہمارے دو طرفہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت پر بھی بات چیت کیا۔
اس سے قبل مارچ کے شروع میں ایس جے شنکر نے انٹونی بلنکن کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور اس وقت دونوں رہنماؤں نے یوکرین میں روس کی جنگ کے عالمی اثرات کو کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ بلنکن اور جے شنکر کی یہ میٹنگ نئی دہلی میں G20 وزرائے خارجہ کے موقعے پر ہوئی تھی۔ میٹنگ کے دوران بلنکن نے جے شنکر سے بات کی اور عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ بلنکن نے جے شنکر سے ملاقات کی تاکہ اس بات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے کہ ہندوستان اور امریکہ کس طرح ٹیکنالوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھا سکتے ہیں اور فوڈ انرجی اور صحت کی حفاظت کو بڑھا سکتے ہیں۔