اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pakistani Journalists Killed Report دس سال کے دوران 53 پاکستانی صحافیوں کا قتل، 96 فیصد لواحقین انصاف کے منتظر

پاکستان میں صحافیوں کی حالت زار بیان کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10 سال کے دوران 53 پاکستانی صحافیوں کا قتل ہوا، جس پر 96 فیصد لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2012 کے بعد سے ہرسال کوئی نہ کوئی صحافی کا قتل ہوا، سندھ میں سب سے زیادہ 16 صحافی قتل ہوئے جبکہ پنجاب میں 14 میڈیا پرسنز کو نشانہ بنایا گیا۔ Pakistani Journalists Killed Report

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 3, 2022, 10:34 AM IST

اسلام آباد: پاکستان میں صحافیوں کی حالت زار بیان کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ10 سال کے دوران 53 پاکستانی صحافی کا قتل، 96 فیصد لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق فریڈم نیٹ ورک کی صحافیوں سے متعلق سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا پاکستان میں 96 فیصد مقتول صحافیوں کے لواحقین انصاف کے منتظر ہے۔تفصیلات کے مطابق فریڈم نیٹ ورک کی جانب سے صحافیوں سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی۔جس میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار بارہ سے دوہزار بائیس کے دوران ترپن پاکستانی صحافی قتل ہوئے اور ترپن مقتول صحافیوں کے صرف دو مجرموں کوسزا مل سکی۔سالانہ رپورٹ میں کہا گیا کہ 96 فیصد مقتول صحافیوں کیلواحقین انصاف کیمنتظر ہیں، 2014 میں ایک سال میں چودہ صحافی قتل ہوئے۔ Pakistani Journalists Killed Report

رپورٹ کے مطابق 2012 کے بعد سے ہرسال کوئی نہ کوئی صحافی قتل ہوا، سندھ میں سب سے زیادہ 16 صحافی قتل ہوئے جبکہ پنجاب میں 14 میڈیا پرسنز کو نشانہ بنایا گیا۔فریڈم نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ انصاف نہ ملنے کی وجہ پولیس کی چالان پیش کرنے میں ناکامی بتائی گئی ہے۔یہ بھی کہا گیا استغاثہ کی نااہلی بھی مقدمات کے ٹرائل میں بڑی رکاوٹ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details