اردو

urdu

ETV Bharat / international

Increase Of Tourists in Dubai: دبئی میں سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ - UAE News

دبئی کے محکمہ سیاحت کے مطابق سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران 7.12 ملین سیاح دبئی پہنچے، جب کہ گذشتہ سال اس عرصے میں سیاحوں کی تعداد 2.25 ملین تھی۔ Increase Of Tourists In Dubai

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 10, 2022, 7:56 PM IST

Updated : Aug 10, 2022, 9:11 PM IST

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، دبئی پہنچنے والے سیاحوں کی تعداد 7 ملین سے زیادہ رہی۔ بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران 7.12 ملین سیاح دبئی پہنچے ہیں، جبکہ گزشتہ سال اس عرصے میں سیاحوں کی تعداد 2.25 ملین تھی۔

دبئی کے محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں سیاحوں کی تعداد میں 183 فیصد اضافہ ہوا ہے، کورونا بحران کے باعث دبئی میں سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا تھا۔ محکمے کا مزید کہنا ہے کہ سب سے زیادہ آنے والے سیاحوں کا تعلق انڈیا سے ہے، دوسرے نمبر پر عمانی سیاح ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر سعودی شہری ہیں۔

محکمہ سیاحت کے مطابق دبئی کے ہوٹلوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 74 فیصد زیادہ کاروبار ہوا ہے، جون کے آخر تک 773 ہوٹلوں میں 1 لاکھ 40 ہزار 778 کمرے بک ہوئے ہیں۔ Increase Of Tourists In Dubai

Last Updated : Aug 10, 2022, 9:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details