جنوب مشرقی نائجیریا کے شہر پورٹ ہارکورٹ میں ایک چرچ کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 31 افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ Nigeria Church Accident ہفتے کی صبح چرچ میں کھانا لینے کے لیے آنے والے سینکڑوں افراد نے ایک گیٹ توڑا جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے تھے۔
Nigeria Church Accident: نائیجیریا کے ایک چرچ میں بھگدڑ سے درجنوں افراد ہلاک - stampede at church in Nigeria
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بھگدڑ اس وقت ہوئی جب سینکڑوں لوگ ریورز اسٹیٹ کے چرچ میں کھانے کے لیے جمع تھے۔ اس حادثے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ سات زخمی ہیں، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں۔ Nigeria Church Accident
نائیجیریا کے ایک چرچ میں بھگدڑ سے درجنوں افراد ہلاک
ریورز اسٹیٹ کے پولیس کے ترجمان گریس ایرینج کوکو نے بتایا کہ ہفتے کے روز علی الصبح چرچ میں کھانا لینے کے لیے آنے والے سیکڑوں لوگ ایک گیٹ توڑ کر داخل ہوئے، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ لوگ پہلے ہی سے وہاں موجود تھے جس میں سے کچھ لوگ بے صبر ہو گئے اور بھاگنے لگے، جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس زمین پر صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔