اردو

urdu

ETV Bharat / international

FBI Searches Trump Residence: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کی چھاپہ ماری - ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کی چھاپہ ماری

تلاشی کاروائی مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری کاغذات کے استعمال سے متعلق تحقیقات سے جڑی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سرکاری اداروں کی جانب سے کی جارہی جانچ میں اس وقت ڈرامائی طور پر اضافہ دیکھا گیا جب ان کی جانب سے 2024 میں ممکنہ طور پر تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب کی تیاری کی گئی۔ Donald Trump Says His Florida Home "Under Siege", "Raided" By FBI

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کی چھاپہ ماری
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کی چھاپہ ماری

By

Published : Aug 9, 2022, 8:28 AM IST

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان کے فلوریڈا والے گھر میں امریکہ ایجنسی ایف بی آئی نے چھاپہ مارا اور اس کاروائی کے دوران اہلکاروں نے گھر میں موجود ایک سیف کو توڑدیا۔ F.B.I. Searches Trump’s Private Residence in Florida

انہوں نے کہا کہ پام بیچ کے مقام پر واقع ان کے گھر مار۔ا۔لاگو اسٹیٹ پر چھاپہ ماری کے دوران بڑی تعداد میں ایف بی آئی کے اہلکاروں موجود تھے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

اطلاعا کے مطابق تلاشی کاروائی مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری کاغذات کے استعمال سے متعلق تحقیقات سے جڑی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سرکاری اداروں کی جانب سے کی جارہی جانچ میں اس وقت ڈرامائی طور پر اضافہ دیکھا گیا جب ان کی جانب سے 2024 میں ممکنہ طور پر تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب کی تیاری کی گئی۔

محکمہ انصاف نے اس کاروائی پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بارے میں ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ “ایف بی آئی ایجنٹوں کا ایک بڑا گروپ” اس میں ملوث ہے۔ واشنگٹن میں ایف بی آئی کے ہیڈکوارٹر اور میامی میں اس کے فیلڈ آفس دونوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: Killing of four Muslims in New Mexico: نیومیکسکو میں چار مسلمانوں کا قتل، امریکی صدر جو بائیڈن کی مذمت

ٹرمپ نے مزید کہا کہ “متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کے بعد میرے گھر پر غیرضروری چھاپہ ماری کرنا نامناسب ہے‘۔ چھاپے کے وقت ٹرمپ اسٹیٹ میں نہیں تھے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details