واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کی رات نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹٹیا جیمز کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان پر ’ڈرانے اور ہراساں کرنے کی جنگ‘ کا الزام لگایا۔ مقدمے میں جیمز پر ٹرمپ کی کاروباری سرگرمیوں کی جانچ کے دوران فلوریڈا اور نیویارک دونوں جگہوں کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ محترمہ جیمز کی جانچ سیاست سے متاثرتھی۔ Trump files lawsuit against NY Attorney General
واضح رہے کہ محترمہ جیمز نے ستمبر میں مسٹر ٹرمپ اور ان کے خاندان کے کچھ افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ خاندان کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں دھوکہ دہی ہوئی ہے۔ جیمز نے مسٹر ٹرمپ پر ٹیکس سے کچھ فوائد حاصل کرنے کے لیے سابق صدر کے گھروں اور گولف کورسز سمیت جائیداد کی قیمت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا الزام لگایا۔