اردو

urdu

ETV Bharat / international

Trump is Threat to Democracy: ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامی جمہوریت کے لیے خطرہ، جو بائیڈن - ٹرمپ اور میگا ریپبلکن

امریکی صدر جو بائیڈن نے پنسلوانیا میں کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے حامی ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں اور ان کا میک امریکہ گریٹ اگین (میگا) ایجنڈا جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، تاہم انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ زیادہ تر ریپبلکن ٹرمپ کے حامی نہیں ہیں۔ Trump is Threat to Democracy

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 2, 2022, 7:40 PM IST

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں کا 'میک امریکہ گریٹ اگین' (میگا) ایجنڈا جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔ جو بائیڈن نے پنسلوانیا میں کہا، "میگا طاقتیں اس ملک کو پیچھے دھکیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔ایک ایسے امریکہ کی طرف جہاں انتخاب کرنے کا کوئی حق نہیں، پرائیویسی کا کوئی حق نہیں، اسقاط حمل کا کوئی حق نہیں، جس سے آپ محبت کرتے ہیں اس سے شادی کرنے کا کوئی حق نہیں۔ وہ آمرانہ رہنماؤں کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے سیاسی تشدد کے شعلوں کو ہوا دی۔

تاہم جو بائیڈن نے یہ واضح بھی کیا کہ وہ ان تمام 7.4 کروڑ امریکی باشندوں کی ملامت نہیں کر رہے جنہوں نے دو سال قبل ٹرمپ کو ووٹ دیا تھا۔ ہر ریپبلکن نہیں، یہاں تک کہ زیادہ تر ریپبلکن بھی، میگا ریپبلکن کے حامی نہیں ہیں۔Trump is Threat to Democracy

یہ بھی پڑھیں:

Trump Must be Charged with Capitol Hill Violence: ٹرمپ پر کیپٹل ہل تشدد کا الزام عائد کیا جانا ضروری

Capitol Riots: ٹرمپ کے مواخذے کے لیے کافی ثبوت ہیں، تحقیقاتی کمیٹی

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ: سینیٹ میں تشدد کا ویڈیو بطور ثبوت پیش

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ریپبلکن پارٹی ٹرمپ اور میگا ریپبلکن کے غلبہ سے خوفزدہ ہے۔ یہ طاقتیں اس ملک کے لیے خطرہ ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ٹرمپ کے حامیوں نے پچھلے سال امریکی دارالحکومت پر حملہ کرنے والے ہجوم کو باغی کے بجائے محب وطن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکی جمہوریت کا دفاع کرنا ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہے۔ اس کے لیے کھڑے ہوں۔ ہم میں سے ہر ایک کو اس کے لیے کھڑا ہونا چاہیے۔ دریں اثناء، سینئر ریپبلکن لیڈر کیون میکارتھی نے کہا ہے کہ بائیڈن کی پالیسیوں سے امریکہ کی روح کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details