سیول: بھارت اور جنوبی کوریا کے سینئر تجارتی افسران نے منگل کو مستحکم سپلائی چین کو یقینی بنانے اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر تعاون بڑھانے کے لئے بات چیت کی۔ یہ اطلاع سیول کی وزارت تجارت نے دی۔ یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق، صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے کی خصوصی سکریٹری، سمیتا داورا نے جنوبی کوریا کے نائب وزیر تجارت جیونگ ڈائی جن سے ملاقات کی۔ سمیتا داورا جنوبی کوریا کے چار روزہ دورے پر ہیں۔India South Korea Discussion on investment
تجارت، صنعت اور توانائی کی وزارت کے مطابق، داورا نے تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی حالات سے نمٹنے کے لیے سپلائی چین پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ہندوستان میں جنوبی کوریا کی فرموں سے مزید سرمایہ کاری کی توقع ظاہر کی۔ جیونگ نے آب وہوا میں تبدیلی اور سپلائی چین کے جواب میں کلیدی اسٹریٹجک شراکت داروں کے طور پر باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔