اسلام آباد: پاکستان کے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ ندیم انجم اور انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، بابر افتخار نے جمعرات کو غیرمتوقع مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس دوران صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق حیرت انگیز انکشافات کیے۔DG ISPR on Arshad Sharif Killing
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل افتخار نے کہا کہ 5 اگست کو کے پی (خیبر پختونخوا) حکومت نے صحافی ارشد شریف کے بارے میں وارننگ جاری کی تھی۔یہ وارننگ وزیر اعلیٰ کے پی کی خصوصی ہدایات پر جاری کی گئی۔ جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ افغانستان میں مقیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اسپن بولڈک میں ایک میٹنگ کی جو ارشد شریف کو راولپنڈی یا قریبی علاقوں میں نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔
جنرل افتخار نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت یا سکیورٹی اداروں کے ساتھ کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئی کہ کے پی حکومت کو کس نے اور کیسے بتایا کہ ارشد کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ وارننگ اس ذہنیت کے ساتھ جاری کی گئی تھی کہ ارشد شریف ملک چھوڑ دیں۔ پاکستانی چینل سماء ٹی وی کی جانب سے بتایا گیا کہ انہیں بار بار بتایا گیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کے پی (خیبر پختونخوا) میں عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف برسراقتدار ہے۔