واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران کئی چیزیں برآمد کی گئیں جن کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی گئی ہیں۔Trump's Documents Submitted to Court
عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کے گھر سے ٹاپ سیکرٹ، خالی خفیہ فولڈرز اور کئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں، ٹرمپ نے 11 ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے برآمد کی گئیں 18 دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ، 53 پر سیکرٹ اور 31 پرکانفیڈنشل کا لیبل لگا ہے۔