تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ مغربی ایشیا خطے میں امریکہ اور نیٹو کی موجودگی کا نتیجہ تباہی، قبضہ اور نسل کشی ہے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق، رئیسی نے یہ بات جمعرات کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ US and NATO in West Asia
انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی بڑی تعداد ایران میں داخل ہو چکی ہے جو کہ خطے اور پوری دنیا کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ ایرانی صدر نے بعض علاقائی ریاستوں میں جاری بحرانوں کی طرف رجوع کرتے ہوئے کہا کہ اس کا حل یہ ہے کہ غیر ملکی مداخلت کے بغیر قومی مذاکرات کا انعقاد کیا جائے۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بعض ریاستوں کے یکطرفہ طرز عمل اور پالیسیوں کا مقابلہ کرنے میں زیادہ اہم کردار ادا کرے۔