اسلام آباد: پاکستان میں سیلاب کے دوران ڈینگو کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے اس حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگو کے کل 386 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ Dengue cases Increase in Pakistan
خبر رساں ایجنسی سنہوا کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی میں ڈینگو کے 349 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ سندھ میں ستمبر کے مہینے میں ڈینگو کے کیسز کی تعداد 3 ہزار 20 سے تجاوز کرگئی ہے، جس سے رواں سال ملک میں ڈینگو کیسز کی تعداد بڑھ کر 5 ہزار 589 ہوگئیتک پہنچ گئی ہے۔ 386 new dengue cases confirmed in Sindh
اسی عرصے میں خیبرپختونخوا میں ڈینگو کے 166 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ جس میں فعال کیسز کی تعداد 1356 ہے۔ جبکہ صوبہ پنجاب میں 191 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر راولپنڈی میں 84 اور لاہور میں 60 ہیں۔ پنجاب میں رواں سال کیسز کی کل تعداد 3288 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: