اردو

urdu

ETV Bharat / international

Debris of Pakistan Army Chopper Found: پاکستانی لاپتہ فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا، کور کمانڈر سمیت چھ فوجی افسر ہلاک - بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا

پولیس حکام نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پاکستانی فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ کے علاقے حب سے ملا ہے۔ حب کا یہ علاقہ ساکران گوٹھ موسیٰ بندیجہ کہلاتا ہے اور حب شہر سے 30 سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔‘ Debris of Pakistan Army Chopper Found

debris-of-pakistan-army-chopper-found-in-balochistan
پاکستانی لاپتہ فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا، کور کمانڈر سمیت چھ فوجی افسر ہلاک

By

Published : Aug 2, 2022, 3:33 PM IST

اسلام آباد: صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے، جس میں اعلیٰ عسکری حکام سوار تھے۔ بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف پاکستان فوج کا ہیلی کاپٹر پیر کے روز لاپتہ ہوگیا تھا جس میں کور کمانڈر سمیت 6 افراد سوار تھے۔ Debris of Missing Pakistan Army Helicopter Located

پاکستانی اخبارات نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) خضدار پرویز عمرانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسٰی گوٹھ کے پہاڑی سلسلوں سے ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج، فرنٹیئر کور اور لیویز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، فی الحال ہیلی کاپٹرمیں سوار اعلی عسکری افسران کے بارےمیں کچھ نہیں بتایا جا سکتا ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کیا اور آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کی تھیں۔ وزیر اعظم کے دفترِ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نےکور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی کے 6 افسران اور جوان کی سلامتی سے متعلق اپنی تشویش اور فکرمندی کا اظہار کیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details