اردو

urdu

ETV Bharat / international

Nagorno Karabakh oil depot blast نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد سو سے تجاوز

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازع علاقہ نگورنو کاراباخ میں گزشتہ روز ہونے والے ایک آئل ڈپو میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 125 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سینکڑوں افراد متنازع علاقہ سے نقل مکانی کرنے کے لیے اسٹیشن پر اپنی گاڑیوں میں ایندھن بھروانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

Death toll rises Nagorno Karabakh oil depot blast
نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد سو سے تجاوز

By UNI (United News of India)

Published : Sep 27, 2023, 7:05 PM IST

باکو: آرمینیا آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں ہونے والے دھماکے سے ہلاک والوں کی تعداد 125 تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کے مقامی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نگورنو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکے سے ابتدائی طور پر 20 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات تھیں جبکہ تقریباً 300 افراد کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جس میں بیشتر افراد کی حالت نازک تھی۔

آرمینین وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج 105 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 125تک پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ نگورونو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکہ ایسے وقت میں ہوا جب آذربائیجان کی جانب سے علاقے میں فوجی آپریشن کیا جا رہا ہے۔ آرمینین حکومت کے مطابق اس انکلیو سے اب تک 13 ہزار سے زائد افراد ملک سے انخلا مکمل کرچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئل ڈپو میں دھماکے کی وجوہات کا فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے، تاہم اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم کے اہلکار کا کہنا ہے کہ آئل ڈپو میں دھماکے کے باعث زخمیوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب عراق کے صوبے نینوا میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا جب شادی کی تقریب کے دوران ہال میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں 113 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 150سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details