منیلا: فلپائن میں شدید بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔ حکومت کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ نیشنل کونسل فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کی آج یہاں جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شدیدبارش اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 26 دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ایجنسی نے جنوبی فلیپنس میں 18، مرکزی لوزون جزیرے پر بیکول کے علاقے میں پانچ اور وسطی فلپائن میں دو اموات ہوئی ہیں۔ Many missing in Philippines Flood
ایجنسی نے کہا کہ 12 افراد اب بھی بیکول کے علاقے میں، 11 وسطی فلیپنس اور تین جنوبی فلیپنس میں اب بھی لاپتہ ہیں۔ نو دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ملک کے چھ خطوں میں سیلاب سے تقریباً 3,90,000 افراد متاثر ہوئے ہیں اور بارش اور سیلاب سے مکانات، فصلوں، سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔