خرطوم: سوڈان میں فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے درمیان مہلک جھڑپوں میں اب تک کم از کم 528 افراد ہلاک اور 4599 زخمی ہو چکے ہیں۔ سوڈان کی وزارت صحت نے ہفتہ کو ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع سے مغربی دارفور اور دارالحکومت خرطوم کے علاوہ ملک کی بیشتر ریاستوں میں نسبتاً امن قائم ہوا ہے۔ خرطوم میں صحت کی دیکھ بھال کے مراکز کی تعداد کو بڑھا دیا گیا ہے اور اسپتالوں کے ساتھ رابطے کو بہتر بنایا گیا ہے۔
Death Toll in Sudan Clashes سوڈان تنازع میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز - سوڈانی فوج میں بغاوت
سوڈان کی وزارت صحت کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ مہلک جھڑپوں میں اب تک کم از کم 528 افراد ہلاک اور 4599 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ لوگوں کو اشد ضرورت کے لیے طبی سامان فراہم کرنے کے لئے دوست ممالک اور بین الاقوامی و علاقائی تنظیموں کے متعدد شراکت داروں کے ساتھ انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سوڈانی فوج نے بغاوت کے 18 ماہ بعد وعدہ کیا تھا کہ وہ بہت جلد ہی حکومت سویلین کے حوالے کر دے گی۔ اس کے باوجود اس عمل پر جنرل البرہان اور جنرل حمدان کے درمیان دشمنی کا غلبہ رہا ہے۔ دونوں جنرل گزشتہ چند مہینوں کے دوران تقریروں میں ایک دوسرے پر کھل کر تنقید کرتے رہے ہیں۔ جس کے سبب سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان مسلح تصادم تیسرے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک تنازعات کے شکار سوڈان سے اپنے شہریوں کو نکال رہے ہیں۔ ہزاروں سوڈانی جنگ زدہ ملک سے حفاظت کے لیے فرار ہو رہے ہیں۔(یو این آئی)
یہ بھی پڑھیں: