منیلا: فلیپنس میں سمندری طوفان 'ڈوکسوری' کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے اور کم از کم 20 مزید لوگ لاپتہ ہیں۔ ملک کی نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ گزشتہ ہفتے فلیپنس میں طوفان ڈوکسوری کےدور جانے کے بعد بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ جس کی وجہ سے ملک کے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
اس سال فلیپنس سے ٹکرانے والا چھٹا طوفان ’’خانون‘‘ نے پیر کے روز بھی شدت اختیار کرلی ہے، جس سے میٹرو منیلا سمیت ملک بھر میں جنوب مغربی مانسون کی بارش بڑھ گئی ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) نے پیر کو ایک رپورٹ میں کہا کہ ڈوکسوری نے شمالی فلپائن میں 25 لوگوں کی جان لے لی جبکہ میٹرو منیلا کے قریب کے علاقے میں تین اور وسطی فلپائن میں دو لوگوں کی موت ہوگئی۔